BBC Urdu TV

پاکستان مسلم لیگ ن کلچرل ونگ خیبرپختونخوا کے تحت اہم اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ن کلچرل ونگ خیبرپختونخوا کے تحت اہم اجلاس۔

اجلاس کے موقع پر فنکاروں کے تحفظات پر شدید ردعمل کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کلچرل ونگ کے صوبائی صدر سعیدہ خان اور جنرل سیکرٹری بلال خان عرف بے بو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر نائب صدر نوشابہ بی بی، نائب صدر ظاہر شاہ سمیت کئی معروف فنکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فنکاروں نے روزنامہ "آج” پشاور میں شائع ہونے والی ایک خبر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ مذکورہ خبر میں اجمل خان کی تعریف کی گئی تھی، جو فنکاروں کے بقول حقائق کے منافی ہے۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ خبر میں نہ تو کسی فنکار کا نام شامل ہے، نہ ہی تحریر کرنے والے کا، جو کہ صحافتی اقدار کے برخلاف اور بزدلی کی علامت ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ تنظیموں سے ملاقات نہیں ہوگی سعیدہ خان نے واضح کیا کہ ہمارے دو تنظیمیں پہلے ہی سے رجسٹرڈ ہیں،فنکاروں نے اس موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک مثبت اور تخلیقی پروگرام کا آغاز کیا، تاہم بیوروکریسی کی روایتی سرخ فیتہ پالیسیوں اور خوشامدی عناصر کی مداخلت کے باعث یہ پروگرام اپنی کامیابی سے محروم رہا۔فنکاروں نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے اجمل خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کا وقت مانگا،جو کہ بخوشی انہوں نے دیا مگر اب مکر گئے۔ملاقات میں فنکاروں نے اپنے مسائل پیش کرنے تھے ان کے حل کے لئے کوشش کرنا تھی،مگر اب وہ اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔اجلاس میں شریک تمام فنکاروں نے متفقہ طور پر عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، خواہ اس کے لیے احتجاج کرنا پڑے یا پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑے،فنکاروں نے اجمل خان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فنکار برادری کو وقت دیں اور ان کے جائز مسائل حل کریں، قبل اس کے کہ معاملہ مزید طول پکڑے۔

Exit mobile version