BBC Urdu TV

پاکستان مسلم لیگ ن کا ثمر بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کا ثمر بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ۔

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیارولی نے تصدیق کردی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے  پشاور سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیارولی نے تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔ خیال رہے کہ پشاور میں  بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی ثمربلور نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Exit mobile version