BBC Urdu TV

پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ایس 110 کے صدر اور آل پنجابی اتحاد کونسل کے مرکزی ویلفیئر سیکرٹری

پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ایس 110 کے صدر اور آل پنجابی اتحاد کونسل کے مرکزی ویلفیئر سیکرٹری چوہدری محمود حسین آرائیں نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (CBC) کے وائس پریزیڈنٹ محمد نجیب والی سے اہم ملاقات کی

کراچی : (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ایس 110 کے صدر اور آل پنجابی اتحاد کونسل کے مرکزی ویلفیئر سیکرٹری چوہدری محمود حسین آرائیں نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (CBC) کے وائس پریزیڈنٹ محمد نجیب والی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈیفنس اور کلفٹن کے عوامی مسائل، بالخصوص پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے نظام اور سائن بورڈ ٹیکس کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چوہدری محمود حسین آرائیں نے شہریوں کو درپیش مسائل اجاگر کرتے ہوئے ان کے فوری اور مؤثر حل کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر ڈیفنس سٹی ایسوسی ایشن کے صدر عقیل خان اور میڈیا سیکرٹری بلال اعوان بھی موجود تھے۔ شرکاء نے علاقے کی بہتری، شہری سہولیات میں اضافے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دیتے ہوئے پانی، صفائی اور دیگر خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

Exit mobile version