ترجمان توانائی ڈویژن کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے۔فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے۔اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔ تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن ہر پہنچ چکی ہیں۔وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ عوام کو وقتا فوقتا آگاہ رکھا جائے گا
وفاقی وزیر توانائی عمر اور معاون خصوصی شہباز گل نے بھی پورے ملک میں بڑے پیمانے پر بجلی بریک آؤٹ کی تصدیق کردی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں 500 میگا واٹ کی لائن منقطع ہونے کے باعث ملک کے 70 فی صد حصے میں بجلی بند ہوگئی ہے تاہم ابھی تک اس مقام کی نشاندہی نہیں کی جاسکی ہے جہاں سے نیشنل گرڈ سے آنے والی بڑی لائن متاثر ہوئی ہے۔
