BBC Urdu TV

پاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ مصر بھجوادی گئی۔

پاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ مصر بھجوادی گئی۔

راشن بیگز بشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیار کھاناباور ڈبہ بند فروٹ شامل ہے۔این ڈی ایم اے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ مصر بھجوادی گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کیا گیا اور 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ امدادی سامان علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا ۔این ڈی ایم اے کے مطابق راشن بیگزبشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیارکھانااور ڈبہ بند فروٹ شامل ہے۔ترجمان نے بتایاکہ اب تک 24 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی امداد کا مجموعی وزن2327 ٹن ہے۔

Exit mobile version