کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سپر مون کا نظارہ کیا جا رہا ہے۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ ماہ اگست میں دو سپرمون ہوں گے، سپر مون کا پہلا نظارہ آج اور دوسرا 30 اگست کو کیا جا سکے گا۔
ماہر فلکیات کے مطابق ایک ماہ میں دوبار فل مون کو بلومون کا نام دیا جاتا ہے، آج چاند زمین کے انتہائی قریب ہے۔
چاند معمول سے 14 فیصد بڑا ہے، سپرمون میں چاند معمول سے 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
