BBC Urdu TV

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے تحریک طالبان پاکستان کے مطلوب دہشت گرد ملزم عبدالغفار عرف امجد عرف عرفان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر محمد علی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتارملزم کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اکتوبر 2011میں اپنے قریبی ساتھیوں محمد علی عرف مفتی خالداور داؤد عرف ولید کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرخودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے پانچ خودکش بمباروں ابوصالح،زوجہ ابوصالح تعلق چیچنیا، داؤد عرف حسن تعلق آزربائیجان، شعیب اور عتیق تعلق کراچی سے ہے ان کوبراستہ وزیر ستان سے بلانے کا انکشاف کیا۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ ملزم اپنے دیگرخودکش بمبار ساتھیوں کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کی مزار کے طرف جا رہے تھے جہاں پر پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان کے نہ رکنے پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس پر ملزم کے ساتھیوں نے اپنے آپ کو خودکش جیکٹس سے اڑادیا،دھماکے باعث دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ واقعے کے بعد ملزم عبدالغفار عرف امجد عرف عرفان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور خیبر پختون خواہ میں روپوش ہو گیا۔ ملزم دوبارہ کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزم کو بمعہ بارودی مواد مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version