BBC Urdu TV

پاکستان دنیا کی بہترین اور مضبوط ترین فوجی قوتوں میں شمار ہوتا ہے اور یہ واحد مسلم جوہری

*پاکستان دنیا کی بہترین اور مضبوط ترین فوجی قوتوں میں شمار ہوتا ہے اور یہ واحد مسلم جوہری طاقت ہے۔ بریگیڈئر (ر) حارث نواز*

*عالمی طاقتیں ہمیں معاشی طور پر کمزور رکھنا چاہتی ہیں، ہمیں محدود آکسیجن فراہم کرتے ہیں تاکہ ہمیں ہمیشہ ان پر انحصار کرنا پڑے۔ بریگیڈئر حارث نواز*

*کسی بھی قوم کی مضبوطی کے لئے صرف صلاحیت کافی نہیں ہوتی، بلکہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی بھی ناگزیر ہے۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ پاکستان دنیا کی بہترین اور مضبوط ترین فوجی قوتوں میں شمار ہوتا ہے اور یہ واحد مسلم جوہری طاقت ہے۔ ہمارے پاس ایک بہترین قوم ہے، اور اگر ہم معاشی خوشحالی حاصل کرلیں تو ہم اپنے فیصلے خود کرنے کے قابل ہوں گے اور یہی وہ بات ہے جو دنیا کو پریشان کرتی ہے۔ عالمی طاقتیں ہمیں معاشی طور پر کمزور رکھنا چاہتی ہیں، تاکہ ہمیں ہمیشہ ان پر انحصار کرنا پڑے۔ وہ ہمیں محدود آکسیجن فراہم کرتے ہیں تاکہ ہم انکے مطالبات پر نظر رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر مسلسل اس کوشش میں مصروف ہیں کہ افواجِ پاکستان اور پاکستان کے عوام، بالخصوص نوجوان نسل کے درمیان غلط فہمی اور بداعتمادی کو فروغ دیا جائے۔ یہ عناصر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے جھوٹی، من گھڑت اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر قوم کو تقسیم کرنے کی ناپاک سازشیں کر رہے ہیں۔یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ افواجِ پاکستان، ہمیشہ سے ملک کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کی ضامن رہی ہیں، اور ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں۔ عوام اور افواج کا رشتہ اعتماد، قربانی اور حب الوطنی پر مبنی ہے، جسے کسی سازشی بیانیے یا پروپیگنڈے سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ہم بحیثیت قوم، ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، غیر مصدقہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں، اور اپنی توجہ ملک کی ترقی، یکجہتی اور دفاع پر مرکوز رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی کے زیر اہتمام چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد تقریب بعنوان: ”پاکستان کا یوم آزادی اور پاک فوج کی بہادری کو سلام“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ تقریب کا انعقاد جشن یوم آزادی کیساتھ ساتھ حالیہ پاک بھارت جنگ ”معرکہ حق” میں افواجِ پاکستان کی شاندار فتح کے بعد قوم کے ان عظیم محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے کیاگیا۔ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ بطورِ قوم ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان نے خودمختار رہنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے حکومت اور ادارے شاندار کام کررہے ہیں۔ دنیا کی بڑی طاقتیں اس خطے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک عالمی رہنما نے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت کے خواہاں ہیں۔ حارث نواز نے مزید کہا کہ بھارت کا ہر علاقہ ہمارے میزائل کی پہنچ میں ہے، حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے صرف فتح ون میزائل فائر کیا، جب کہ ہمارے پاس کئی جدید دفاعی نظام موجود ہیں۔ ہماری ٹیکنالوجی عالمی معیار کی ہے اور اسے بین الاقوامی تنظیموں، بشمول امریکی اور یورپی یونین کے اداروں نے تسلیم کیا ہے۔ پاکستان کی ہر انچ زمین مکمل طور پر محفوظ ہے، اور ہماری دفاعی کمانڈ اور میزائل ٹیکنالوجی دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجیز میں شمار ہوتی ہے۔”ہماری فوج گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور ہر رجمنٹ نے بہادری سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالدمحمودعراقی نے کہا کہ پاکستانی قوم قابل فخر اور متحدہیں، ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیت پر کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے کہ وہ ہماری علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل قابلیت رکھتی ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے، لیکن ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں۔ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں،لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کی مکمل اہلیترکھتے ہیں۔ سفارتی سطح پر حالیہ کامیابیاں ایک بڑی پیش رفت ہیں، اور میرے نزدیک یہ انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر سفارتی حمایت حاصل کی ہے اور اس کا سہرا چیف آف آرمی اسٹاف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے تمام ممالک کے ساتھ مسلسل روابط برقرار رکھے،چاہے وہ امریکہ ہو، چین ہو یا ترکی۔

وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سفارتی کامیابی ایک بڑی پیش رفت ہے کیونکہ سفارتکاری ہماری بنیادی اقدار میں شامل ہے۔ ہمیں عالمی برادری کے ساتھ مل کر جینا ہے، اور اس مقصد کے لیے یہ ایک شاندار کامیابی ہے۔ڈاکٹر خالدعراقی نے مزید کہا کہ کسی بھی قوم کی مضبوطی کے لیے صرف صلاحیت کافی نہیں ہوتی، بلکہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی بھی ناگزیر ہے۔ یہ صرف ریاست کی بات نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی بات ہے۔ ہمیں اپنی معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا تاکہ ہم حقیقی ترقی حاصل کر سکیں۔

ڈاکٹر خالدعراقی نے کہا کہ حکمرانی ایک کلیدی مسئلہ ہے۔ اگر ہم محدود وسائل کے باوجود اچھی حکمرانی قائم کر لیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ترقی کر سکتا ہے، خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حقائق پر یقین کریں، افسانوں پر نہیں۔

رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر ثمینہ سعید نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جو جذبہ حب الوطنی سے لبریز ہے، ہمیں ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے اُن محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کریں جن کی قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی میسر آئی۔ پاکستان کی بہادر فوج، طاقتور بحریہ، ناقابلِ شکست فضائیہ اور ہمارے وفادار سول ڈیفنس کے دستے،ان سب کی بے مثال قربانیوں، مضبوط عزم اور غیر متزلزل وابستگی نے نہ صرف میدانِ جنگ میں کامیابی حاصل کی بلکہ ہماری خودمختاری، وقار اور امن کو بھی مستحکم کیا۔

Exit mobile version