BBC Urdu TV

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے لودھراں کی لڑکی سے تیسری

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے لودھراں کی لڑکی سے تیسری شادی کرلی ـ

18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ دانیہ شاہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے۔

عامر لیاقت نے اپنی نئی نویلی دلہن کے بارے میں بتایا کہ ان کی بیوی سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنےتمام خیرخواہوں سے ہمارے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں ابھی حال ہی میں اپنی زندگی کے سیاہ دور سے گزرا ہوں جو کہ ایک غلط موڑ تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی عامر لیاقت کی سابق دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔ اور خلع کے محض ایک روز بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں طلاق طوبٰی انور کے کہنے پر ایک فون کال پر دی تھی۔

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version