پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کی بنیاد پر تعلقات قائم۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعلق میں سب سے اہم یہ ہے کہ یہ روایتی سفارتی تعلقات سے ہٹ کر ہے۔چیف ایگزیکٹو پاکستان کرپٹوکونسل بلال بن ثاقب
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کی بنیاد پر تعلقات قائم ہو گئے۔چیف ایگزیکٹو پاکستان کرپٹوکونسل اور وزیر اعظم کے مشیر بلال بن ثاقب نے ایل سلواڈور کےصدرسے ملاقات کی۔ اس موقع پرایک انٹرویو میں چیف ایگزیکٹو پاکستان کرپٹوکونسل بلال بن ثاقب نے کہا کہ ایل سلواڈور کے ساتھ مفاہمتی یادداشت تعلیمی معلومات میں اضافے کے لیے ہے۔بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں سب سے اہم یہ ہے کہ یہ روایتی سفارتی تعلقات سے ہٹ کر ہے۔
