پاکستان اور ایران کو معاملات بات چیت کے ذریعے درست کرنے چاہئیں۔انتونیو گوتریس
معاملات کو پرامن رہتے ہوئے درست کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ اپنی خدمت پیش کرنے کو تیار ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے خدمات پیش کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی حالات ایسے مناقشوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ زرائع کے مطابق فریقین کو معاملات بات چیت کے ذریعے درست کرنے چاہئیں۔دونوں ممالک سے ضبط و تحمل سے کام لینے کی استدعا کرتے ہوئے انتونیو گوئتریس نے کہا کہ معاملات کو پرامن رہتے ہوئے درست کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ اپنی خدمت پیش کرنے کو تیار ہے۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پورٹل ایکس پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی، راکٹ فائر کیے جانے اور فائرنگ کے تبادلے پر انہیں بے حد تشویش ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ترجمان اسٹیفین ڈجارک نے کہا کہ ہمیں فریقین کے جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔
