BBC Urdu TV

پاکستان اور ازبکستان کا منتخب ایوانوں اور ارکان میں روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور گہرائی دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے منتخب ایوانوں اور ارکان میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں تین رکنی پاکستانی وفد نے تاشقند میں ازبک سینیٹ ہال کا دورہ کیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دین، تاریخ اور مشترکہ ثقافت پر مبنی قریبی، برادرانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات استوار ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ٹرانس افغان ریلوے اور گوادر بندرگاہ سمیت کلیدی انفراسٹرکچر منصوبوں میں پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں وفد سینیٹر سرمد علی اور سینیٹر عامر چشتی پر مشتمل ہے، اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی نے ازبک ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Exit mobile version