BBC Urdu TV

پاکستان امت مسلمہ کیلئے ایک مضبوط نظریاتی قلعہ ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

پاکستان امت مسلمہ کیلئے ایک مضبوط نظریاتی قلعہ ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

پاکستان کی نظریاتی روحانی اور عسکری حفاظت کرنا ہر محب وطن پاکستانی کی زمہ داری ہے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ ریاست پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ایٹمی اور دفاعی طاقت ہے ریاست پاکستان ایک محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی دی گئی عظیم نعمت اور امت مسلمہ کیلئے ایک مضبوط نظریاتی قلعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام صرف جغرافیائی سرحدوں کیلئے نہیں بلکہ اسلامی نظریہ حیات کے تحفظ عدل و مساوات اور روحانی قیادت کیلئے عمل میں آیا ہے قرآنی تعلیمات ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں نہ پڑو یہی آفاق پیغام پاکستان کے قیام اور بقا کی بنیاد ہے۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ریاست پر تنقید دلیل کے دائرے میں ہو اور افوج پاکستان کے وقار کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے انہوں نے کہا کہ سیاسی یا مذہبی جماعت ریاستی وحدت کو نقصان پہنچانے کی بجائے اس کو مضبوط کرے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے اور پاکستان کی معیشت بہتر سے بہتر ہو سکے۔

Exit mobile version