پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو عید الضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔شیرین زادہ
اللہ تعالیٰ پوری امت مسلمہ کی عبادات اور قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت
ہری پور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا کہ عید الضحیٰ کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ پوری امت مسلمہ کی عبادات اور قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ آج کے اس مقدس دن حضرت ابرہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اللہ کی بارگاہ میں تسلیم و رضا کا اظہار کرتے ہوئے قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل اللہ تبارک و تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اسے قیادت تک امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے بطور عبادت لازم قرار دے دیا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو فرمانبردار بنائے۔
