BBC Urdu TV

پاکستانی شہریت کیلئے پاکستان میں کم از کم 5 سال قیام لازم قرار

پاکستانی شہریت کیلئے پاکستان میں کم از کم 5 سال قیام لازم قرار۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اور بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال قیام لازم قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔کابینہ نے فیصلہ کیاکہ بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اوربھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستانی شہریت کیلئے پاکستان میں کم از کم 5سال قیام لازم قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بطور مہاجر اور سفارت کار قیام کی مدت شہریت کیلئے اہلیت تصورنہیں ہوگی، یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا۔

Exit mobile version