پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق۔
کابل میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں سیاسی،اقتصادی اورسکیورٹی تعاون پربات چیت ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا چھٹا سہ فریقی ڈائیلاگ کابل میں ہوئے۔دفتر خارجہ کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں سیاسی،اقتصادی اورسکیورٹی تعاون پربات چیت ہوئی اور تینوں ممالک نے دہشتگردی کےخلاف مشترکہ کوششیں تیزکرنے کا عزم کیا۔ترجمان نے بتایاکہ سہ فریقی اجلاس میں تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی ترقی، صحت، تعلیم اور ثقافتی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
