پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس، تحصیل آفسز،فیملی ہیلتھ کلینکس، فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس، فلاحی مراکز اور سوشل موبلائزر یونین کونسلز پر 75 واں جشن یومِ آزادی پاکستان نہایت ہی جوش وخروش، عقیدت و احترام اور پروقار طریقے سے منایا گیا
بابر ظہیر ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی جہلم نے بتایا کہ جشن آزادی کی تقریبات میں تمام آفسز میں پرچم کشائی، برقی قمقموں سے سجاوٹ، سیمینار، کمیونٹی سیشنز، کرکٹ میچ اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا گیا جس نے آزادی جیسی عظیم نعمت سے نوازا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مملکت پاکستان کی حفاظت اور ترقی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور ہر پاکستانی اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو ادا کر کے اس مقصد عظیم میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرے گا
پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس، تحصیل آفسز
