پانچ وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان مل گئے
وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 نئے کوآرڈینیٹرز بھی تعینات کر دیے ہیں، کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 نئے کوآرڈینیٹرز بھی تعینات کردیے ہیں، کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ صنعت و پیدوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا اضافی قلم دان دے دیا گیا، وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلم دان، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطے کا اضافی قلم دان۔
