پانچ اگست 2019..تاریخ کا سیاہ ترین دن یوم استحصال کشمیر
وشوا ھندو پریشد اور آر ایس ایس کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے دنیا کے ظالم ترین حکمران نریندرا مودی نے پانچ اگست 2019کو کشمیریوں کا استحصال کرتے ھوٸے ان کی شناخت ختم کرنے کی مذموم سازش کی تھی۔اس دن کو تمام پاکستانی قوم یوم استحصال کے طور پر مناتی ھے۔اس ضمن میں آج ایڈمنسٹریٹر بلدیہ دینہ الفت شہزاد گوندل کی سربراھی میں کشمیری بہنوں،بیٹیوں،بزرگوں،اور ماٶں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلٸیے میونسپل کمیٹی دینہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کشمیریوں پر ھونے والے ظلم و بربریت اور بھارت کے سیاہ چہرے کو مقررین نے بے نقاب کیا۔کشمیری بھاٸیوں سے اظہار یکجہتی کیلٸیے ھال میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گٸی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے ھوا۔اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی دینہ الفت شہزاد گوندل کی قیادت میں شہر بھر کی مرکزی گزر گاھوں پر ایک بھرپور ریلی نکالی گٸی۔مظاھرین نے پلے کارڈز اٹھا رھے تھے جن پر یوم استحصال کشمیر ،اور کشمیری بھاٸیوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ھوۓ ایڈمسٹریٹر بلدیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بربریت اور انتہا پسندی سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ھونگے بلکہ ھر گذرتے دن کیساتھ تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی۔اور ایک دن
انشاللہ۔۔۔۔کشمیر بنے گا پاکستان۔۔۔۔
دینہ رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بی بی سی اردو بیورو چیف پنجاب۔
