BBC Urdu TV

پارلیمنٹ سید ریاض حسین نے میرپور آذادکشمیر رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر

سابق کونسلر انٹورپن و سابق امیدوار بیلجیئم پارلیمنٹ سید ریاض حسین نے میرپور آذادکشمیر رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی.

استقامت اور حق خود ارادیت کا سبق چوہدری غلام عباس سے سیکھنا چاہئے. سید ریاض حسین
غلام عباس کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں. سید ریاض حسین

تفصیلات کے مطابق : گزشتہ روز لندن سے واپسی پر سابق کونسلر انٹورپن و سابق امیدوار بیلجیئم پارلیمنٹ سید ریاض حسین انکے ساتھ سید آصف گیلانی، سید ساجد و دیگر نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،

اس موقع پر میڈیا سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سید ریاض حسین نے کہا کہ تحریک آذادی کشمیر کیلئے جو خدمات چوہدری غلام عباس نے پیش کیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ہم انکے نظریہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ حق خودارادیت کی جنگ ہر فورم پر لڑتے رہیں گے اور بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ پر اسکا غلیظ چہرہ دنیا بھر کو دکھائیں گے، ہم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اپنے کشمیری بھائیوں کو انکا حق دلوا کر رہیں گے.

سوہاوہ: سید علی : مشرف کیانی

Exit mobile version