BBC Urdu TV

ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن نے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا

کراچی: ٹرین ڈرائیورزایسوسی ایشن نے چیئرمین ریلویز کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی کٹ فراہم نہ کی گئی تو ٹرین نہیں چلائیں گے، ٹرین آپریشن بحال کرنے میں سب سے زیادہ خطرہ ٹرین ڈرائیورز کو ہوگا، اکثر ٹرین ڈرائیورز کی عمریں 50 سال سے زیادہ ہیں۔

عبدالحفیظ کا کہنا تھا رننگ رومز کو بھی مستقل بنیادوں ڈس انفیکٹ کیا جائے، بیڈ شیٹ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کی جائے، ٹرین ڈرائیورز کیلئے کھانا بنانے والے باورچیوں کا بھی میڈیکل ٹیسٹ کیا جائے۔

Exit mobile version