BBC Urdu TV

ٹریفک پولیس ضلع جہلم ٹریفک ڈائیورشن پلان10 محرم الحرام

ٹریفک پولیس ضلع جہلم ٹریفک ڈائیورشن پلان10 محرم الحرام

جہلم یوم عاشور ہ کے موقع پر ٹریفک پلان جاری 10محرم کو ماتمی جلوسوں کے راستے تمام تر ٹریفک بند ہوں گے ۔ عاشور ہ محرم کے موقع پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے اعزادار ین حسین علیہ السلام اور شہریوںکو کسی قسم کی پریشانی سے دور چار نہ ہونا پڑئے او ر ٹریفک کی وجہ ماتمی جلوسوں میں کو ئی رکاوٹ حائل نہ ہو اس بات کو مد نظ ررکھتے جہلم شہر میں ضلعی پولیس نے ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے جس کے مطابق فیملی چوک تا شاندار چوک ، جی ٹی ایس چوک تا گنبد والی مسجد اور میدان پاکستان سے چوک اہل حدیث تک کے تمام راستے صبح 8بجے سے سہ پہر تین بجے بند رہیں گے جبکہ ضلع کونسل دفتر پیراغیب چوک تا بلال ٹاون نزد ڈی سی ہاوس سہ پہر تین بجے سے اختتام جلوس تک تمام تر ٹریفک کے لیے بند رہیں گے ٹاہلیانوالہ ، بلال ٹاون اور گردو نواح سے شہر اور جی ٹی روڈ کی جانب آنے جانے کے لیے پیراغیب چوک سے شہری ر یو روڈ کو استعمال کرتے ہوئے جی ٹی ایس چوک سے گزر کر چھاونی چوک سے جی ٹی روڈ پر آسکتے ہیں جادہ سے سبزی منڈی موڑ ، محمدی چوک اور کچہری چوک سے ہوتے ہوئے سہ پہر تین بجے تک ٹاہلیانوالہ ، بلال ٹاون اور گردو نواح کے علاقوں میں آجا سکتے ہیں جبکہ چھاونی چوک ، پاک فیملی چوک ،سبزی منڈی موڑ۔محمدی چوک کچہری چوک ، ڈھوک جمعہ روڈ قبرستان چوک اور کریم پورہ روڈ سے کچہری چوک تک کے تمام راستے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھلے رہیں گے او ر دس محرم کو شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخل پر پاپندی عائد کردی گئی ہے ماتمی جلوس کے روٹ پر ہر قسم کی پارکنگ کی ہرگز اجازات نہ ہوگی۔

Exit mobile version