BBC Urdu TV

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 02 جیل پولیس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد—
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 02 جیل پولیس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس جہلم میں ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تھانہ سول لائنز میں 02 جیل پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا کسی بھی پولیس فورس کا کوئی فرد اگر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف بھی وہی کارروائی ہوگی جو عام شہری کے خلاف کی جاتی ہے،ڈی پی او جہلم

پولیس اہلکاروں کا خود قانون کے تابع رہنا ضروری ہے، تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی اور پولیس کے مثبت امیج کو فروغ دیا جا سکے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سب کے لیے یکساں ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی،ڈی پی او جہلم

محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سڑکوں پر نظم و ضبط اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version