کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد—
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایکسائز پولیس کے انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس جہلم میں ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تھانہ سوہاوہ میں ایکسائز پولیس کے انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کوئی فرد اگر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف بھی وہی کارروائی ہوگی جو عام شہری کے خلاف کی جاتی ہے،ڈی پی او جہلم
سرکاری افسران کا خود قانون کے تابع رہنا ضروری ہے، تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی اور پولیس کے مثبت امیج کو فروغ دیا جا سکے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سب کے لیے یکساں ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی،ڈی پی او جہلم
محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سڑکوں پر نظم و ضبط اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
