BBC Urdu TV

ٹرمپ کی جیت پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا

امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنا پہلا ردعمل دیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونےپر ردعمل دیتے ہوئے حماس رہنما سمی ابو ذوہری نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے بیانات کے حساب سے جانچا جائیگا کیونکہ انہوں نے کہا تھا وہ بطور امریکی صدر غزہ جنگ کو چند گھنٹوں میں روکیں گے۔

حماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں کے مستقبل اور خطے کے کی قیمت پر آتی ہے۔

واضح رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ کو حقیقی اور پائیدار امن کی طرف لوٹتے دیکھنا چاہتےہیں اور وہ اس عمل کو اچھے طریقے سے کریں گے تاکہ 5 یا 10 سال بعد دوبارہ سے پرانے حالات واپس نہ آئیں۔

Exit mobile version