ٹرانسفارمر چوری ہونے پر شہریوں کا ایس ڈی او واپڈہ سول لائن کے خلاف احتجاج ٹاہلیانوالہ روڈ کے اُوپر لگا ہوا بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ رات چوری ہو گیا ،
(سجاد حسین مہر کرائم رپورٹر )
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے عائشہ کلینک روڑ ٹاہلیانوالہ میں پر لگا ہوا بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہو گیا اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھتے رہے کہ لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے مگر کافی دیر تک جب بجلی نہ آئی تو پتہ چلا کہ ٹرانسفارمر چوری ہو چکا ہے ٹرانسفارمر چوری کرنا عام أدمی کا کام نہیں نہ کوئی ٹرانسفارمر اتار سکتا ہے ٹرانسفارمر چوری صرف اور صرف واپڈہ والے ہی کر سکتے ہیں نہ کہ کوئی پرائیویٹ أدمی۔اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ صبح سے واپڈہ دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گے ہیں اب ایس ڈی او سمیت تمام عملہ دفتر سے غائب ہے اس لیے اب وہ مجبوراً ایس ڈی او واپڈہ سول لائن کے دفتر کالا گوجراں کے باہر جمع ہو کر برامن احتجاج کر رہے ہیں احتجاج کے لیے أئی ہوئے شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس ڈی او سول لائن کو تبدیل کر کے کسی ایماندار اور کام کرنے والے محنتی شخص کو تعینات کیا جائے
