ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی پولیس تحفظ مرکز میں آمد ، مرکز کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا اور ای جی پنجاب کے انقلابی اقدام کو سراہا ،
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جہلم شہر میں پولیس تحفظ مرکز کا قیام عمل میں لایا ، ٹرانسجینڈر کمیونٹی
پولیس تحفظ مرکز کی وجہ سے معاشرے کےمحروم طبقاب کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جا رہا ہے ، ٹرانسجینڈر کمونٹی
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر تحفظ سینٹر جہلم میں معذور اور مخنث افراد کی داد رسی کا سلسلہ جاری ہے
تحفظ مرکز میں ایک ٹرانسجینڈر نے درخواست دی کہ میرا سامان مالک مکان نے ضبط کر لیا ہے جو کہ واپس نہ دے رہا ہے
جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسجینڈرکو سامان واپس کروایا ،
پولیس تحفظ مرکز ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، ، بے گھر و بے سہارا بچوں، اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کے لیے کام کر رہا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے افراد کو اپنے تمام مسائل کے حوالے سے قانونی مدد، سماجی تحفظ اور مکمل آگاہی و رہنمائی فراہم کی جارہی ہے اس مقصد کے لیے ٹرانسجنڈر کمیونٹی کا ایک نمائندہ بھی تحفظ مرکز پر تعینات کیا گیا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
