BBC Urdu TV

ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا محکمہ جاتی افسران کے ساتھ میٹنگ

ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا محکمہ جاتی افسران کے ساتھ میٹنگ

کراچی (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

آج کی میٹنگ میں چیئرمین صاحب نے بات کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی، عوامی خدمات کے معیار اور جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا۔ محکمہ جاتی افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو مل کر شفافیت، ایمانداری، اور تیز رفتاری کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔

افسران کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ اپنے شعبوں میں جدید طریقہ کار اپنائیں، مسائل کا فوری حل فراہم کریں اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیں۔ ہمارا مقصد نہ صرف اہداف کا حصول ہے بلکہ ایک مثالی ادارہ بنانا ہے جو لوگوں کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہو۔

میں افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور محنت کا اعتراف کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی لگن اور عزم کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ ہم مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور ترقی کے سفر کو مزید تیز کریں گے۔”

اس موقع پر ان کے ہمراہ
میونسپل کمشنر آغا خلیق ،
سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ،
افسر مالیات فیاض حسین چنا،
ایکسین سمیع بروہی ،
ڈائریکٹر پارک سلیم دربار، اے ڈبل ای آفاق عالم،
ڈائریکٹر ایچ آر ایم قدیر الدین،
ساگر خان،
جنید صدیقی،
محمد طارق،
و دیگر بھی موجود تھے

Exit mobile version