BBC Urdu TV

ٹانک اور ڈی آئی خان بارڈر سے سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت اغوا

ٹانک اور ڈی آئی خان بارڈر سے سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت اغوا۔

مسلح افراد سیشن جج کی گاڑی اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ گئے اور جج کو ساتھ لے گئے۔پولیس

وزیرستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حافظ محمد عدنان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ٹانک اور ڈیرہ کے بارڈرپرگاؤں بھگوال کے قریب سیشن جج کو اغوا کیا۔حکام نے بتایاکہ مسلح افراد سیشن جج کی گاڑی اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ گئے اور جج کو ساتھ لے گئے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے جج کے اغوا کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹانک کے قریب سیشن جج وزیرستان کا اغوا انتہائی افسوس ناک ہے، وزیر اعلیٰ بتائیں کہ وہ قیام امن میں کیوں سنجیدہ نہیں۔

Exit mobile version