BBC Urdu TV

ٹاؤن چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کے احکامات پر اینٹی انکروچمنٹ کا کورنگی کراسنگ پر ناجائز

ٹاؤن چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کے احکامات پر اینٹی انکروچمنٹ کا کورنگی کراسنگ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور اپریشن

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

ٹھیلے پتھارے مافیا کے خلاف اپریشن ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ٹی ایم سی کورنگی سید سردار علی کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ٹی ایم سی کورنگی سید سردار علی کا کہنا تھا یہ اپریشن ناجائز تجاوزات ٹھیلے پتھارے مافیا کے خلاف ٹاؤن چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی خصوصی احکامات پر کیا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا چند دن پہلے ان ٹھیلے پتھارے مافیا کو اسسٹنٹ کمشنر کورنگی ڈویژن محمد حسین کھوسو کے ہمراہ وارننگ دی گئی تھی ان ٹھیلے پتھاروں کو یہاں سے ہٹایا جائے اج اس وارننگ کے بعد ان کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ٹی ایم سی کورنگی کی جانب سے بھرپور اپریشن کیا جا رہا ہے

Exit mobile version