BBC Urdu TV

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے برساتوں کی وجہ سے ہونے

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے برساتوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات بہت زیادہ ہیں

کراچی : (عاصم آرائیں جہلمی)

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے برساتوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات بہت زیادہ ہیں
ہمارا ٹاون بہت وسیع ہے جس کی حدود میں اورنگی، سرجانی، گلشن معمار کے اطراف میں بسنے والے گوٹھ منگھو پیر اور ناردن بائی پاس کے اطراف پھیلے ہوئے قدیم گوٹھ یہ سب منگھو پیر ٹاؤن میں ہیں یہاں کے مسائل بھی شہری ٹاؤنز کے مقابلے مختلف ہیں کیونکہ یہاں زیادہ تر کچی آبادیاں ہیں مگر میں خود یہاں کا مقامی ہوں اس لیے ان مسائل سے بخوبی واقف ہوں اس سال جو برساتیں ہوئیں اس کی وجہ سےجہاں دیگر مسائل دیکھنے میں آئے وہیں یو سی 16 میں خاصہ نقصان ہوا کیونکہ ان کےآمد و رفت کے جو راستے تھے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام کروایا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 16 جاموٹ محلہ میں جاری نئی کلوٹ بنائے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ
میونسپل کمشنر آغا خلیق
سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ
وائس چیئرمین رانا عارف
ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کا چھیلو،
یو سی چیئرمین جمن دروان
وائس چیئرمین حسن بلوچ
اختر لونڈ
اے ڈبل ای افاق عالم سب انجینیئر جنید صدیقی
علاقہ مکین و دیگر بھی موجود تھے

Exit mobile version