ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ میں بے حد مشکور ہوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کا جنہوں نے ہماری شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب صاحب کو منگھو پیر ٹاؤن کی یو سی 6 یوسف گوٹھ میں اسپیشل اسکیم کے تحت جاری کام کا معائنہ کرنے کی ہدایات جاری کی کیونکہ میں نے اپنی حالیہ ملاقات میں اس اسکیم کی سست روی اور تاخیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی تھی جس پر ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس مسئلے پر جلد احکامات جاری کیے جائیں گے
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
جس پر میئر کراچی نے آج اپنی ٹیم کے ہمراہ یوسف گوٹھ میں جاری کاموں کا معائنہ کیا اور تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے
اس موقع پر ان کا کہنا تھا یہ اسکیم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب نے اپنی عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے جاری کی ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ہمارا عزم ہے کہ جلد از جلد عوام کے مسائل کو حل کیا جائے
اس موقع پر ان کے ہمراہ
ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی
وائس چیئرمین رانا عارف
ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی
جنرل سیکرٹری جمیل ڈائری
انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو
یوتھ کے صدر
اختر لنڈ
یو سی 12 کے چیئرمین ہلال رحمانی
جمعن دروان
قادر بروہی
ٹاؤن کے افسران و عملہ بھی موجود تھے
