BBC Urdu TV

ووٹ حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے۔عطا تارڑ

ووٹ حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے۔عطا تارڑ

بلاول بھٹو زرداری نے ضد بازی میں لاہور کا حلقہ منتخب کر لیا ہے۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے  رہنما عطا تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر نتقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے۔رہنما مسلم لیگ(ن)نے دعوی کیا کہ ہم ہر جگہ جلسے کررہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، پیپلزپارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ضد بازی میں لاہور کا حقلہ منتخب کرلیا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی نے 50 سے 60ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے، پیپلز پارٹی کے دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی۔انہوں نے کہا کہ بلاول آپ لاہور میں تیسرے نمبر کے امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں انٹری چاہتی ہے۔

Exit mobile version