BBC Urdu TV

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے اعزاز میں برمنگھم کی معروف کاروباری شخصیت

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے اعزاز میں برمنگھم کی معروف کاروباری شخصیت میاں مقبول احمد کی طرف سے استقبالیہ جس کی نظامت چوہدری اسلم آزاد نے کی۔

برمنگھم (اسٹاف رپورٹ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے اعزاز میں برمنگھم کی معروف کاروباری شخصیت میاں مقبول احمد کی طرف سے استقبالیہ جس کی نظامت چوہدری اسلم آزاد نے کی۔
استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں شریک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے وفاقی وزیر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت سے قبل پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا آج پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے ہماری اسٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 69 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔پاکستان ہر شعبہ میں کامیابیاں سیمت رہا ہے ۔معرکہ حق میں جس طرح فلیڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو شکست ہوئی اس سے پاکستان کو دنیا میں عزت ملی ۔معرکہ حق کی طرح پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے پوری دنیا پاکستان کی متعرف ہے ۔اوڑان پاکستان پروگرام سے پاکستان کو مزید کامیابیوں کی طرف لے کر جائیں گے ۔دوست ملک چین کی مدد سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جاۓ گی ۔پاکستان کی اورسیز کمیونٹی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، ہم 2030 تک 60ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی مصنوعات کو اپنے اپنے ممالک میں مانگ بڑھانے اور مارکیٹ شیئر پیدا کرنے میں پاکستان کا بازو بنیں۔ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔آئینی ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے کل اس کا مسودہ کابینہ کے سامنے اور بعد میں سینٹ اور اسمبلی میں پیش کیا جاۓ گا ۔آئینی ترمیم انتہائی شفاف طریقہ سے ہو گی اس پر بحث ہو گی اس پر سٹینڈنگ کمیٹی کے اندر بات ہو گی ۔کسی قسم کی کوئی ایسی ترمیم نہیں ہو گی جو پاکستان میں آئین کی حکمرانی کو کمزور کرے۔ ہم اپنی اتحادی جماعتوں سےصلاح و مشورہ کر رہے ہیں کہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی آبادی کی بنیاد پر این ایف سی ایوارڈ میں سے حصہ اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ ملے

Exit mobile version