BBC Urdu TV

وضو کے لوٹے پر جھگڑا، 2 سگے بھائی قتل

چارسدہ (ویب ڈیسک) چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں نماز فجر کے دوران وضو کے لوٹے پر زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے مبین قلعہ میں نماز فجر کے دوران زبانی تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 2 سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تھانہ شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بنوں میں افغان شہری کا سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ، 2 شہری شہید, 3فوجیوں سمیت 6افراد زخمی
شبقدر پولیس کے مطابق ملزمان نے مسجد میں تکرار کے بعد گولیاں چلا دی جس کے نتیجے میں 32 سالہ مسکین جبکہ 28 سالہ عبدالصمد پسران شمشاد جاں بحق ہوئے۔مقتولین آپس میں سگے بھائی ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جمال خان ولد مزمل شدید زخمی ہوئے۔

مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دی گئیں جبکہ زخمی کو شبقدر اسپتال میں ابتدئی طبی علاج کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقتولین کے بھائی منان ولد شمشاد کی مدعیت میں ملزمان جمشید ولد فضل حکیم، زید، مبین اور عبد اللہ پسران جمشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Exit mobile version