BBC Urdu TV

وزیر داخلہ نے اوور بلنگ سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوور بلنگ سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی۔

3 دن قبل وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو پروٹیکٹڈ صارفین کو اضافی بلز بھجوانے کیخلاف ٹاسک دیا تھا، ایف آئی اے نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی رپورٹ میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ڈسکوز اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا گیا ہے، رپورٹ میں اووربلنگ کی وجوہات اور سفارشات بھی دی گئی ہیں۔

Exit mobile version