BBC Urdu TV

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی سے مذاکرات سے اظہار لاعلمی

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی سے مذاکرات سے اظہار لاعلمی۔

اسلام آباد کے 70 سال اور زائد کے افراد کو آج سے گھروں پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دیں گے۔وزیر داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے مذاکرات سے اظہار لا علمی کر دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو ڈیل کر رہے ہیں،ان سے پوچھیں،انہیں پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں۔اس کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  اسلام آباد کے 70سال اور زائد کے افراد کو آج سے گھروں پر ڈرائیونگ لائسنس بنانےکی سہولت دیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل شہریار آفریدی اور رؤف حسن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے۔البتہ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔

Exit mobile version