BBC Urdu TV

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا پنجاب میں صفائی کا نیا نظام اورمیکنزم لانے کا اعلان

پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے صوبہ میں صفائی کا نیا نظام اورمیکنزم لانے کا اعلان کر دیا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ذیشان رفیق آپ نے دیہات و چھوٹے شہروں کو صاف کر دیا تو آپ کی تصویر باہر لگا کر اس کو ہار پہنائیں گے۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے پنجاب میں صفائی کا کوئی نظام موجود ہی نہیں تھا، دیہاتوں اور شہروں میں فارمولے کے تحت برابری کی بنیاد پر صفائی کا نظام لا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ہیومن ریزورٹ اور مشینری کے ذریعے سسٹم بنائیں گے جس کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے، صفائی کے بہترین نظام کے لیے پے منٹ اور دیگر معاملات کمپیوٹرائزڈ ہے۔

Exit mobile version