BBC Urdu TV

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں:سید راشد حسین بخاری لاہور

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں:سید راشد حسین بخاری
لاہور کے ساتھ جنوبی پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل و پریشانیوں کے حل پر توجہ دیں:نائب صدر

مستقبل پاکستان خطہ کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک پر کسی طور بھی خاموش نہیں بیٹھے گی:گفتگو
نسل درنسل منتخب ہونے والے روایتی و موروثی سیاستدان خطے کی محرومیوں کے ذمہ دار،ان سے پیچھا چھڑانا ہوگا

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں،جنوبی پنجاب کے عوام کو گزشتہ کئی دہائیو ں سے صحت و صفائی،تعلیم،سیوریج اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بے شمار مسائل کا سامنا ہے مگر ان کے حل پر توجہ دینے کی بجائے لاہور کی ترقی و خوشحالی پر فنڈز خرچ کیے جارہے ہیں موجودہ دور میں بھی وہی سب کچھ دہرایا جارہا ہے اور وسیب کے عوام کو سوچی سمجھی سازش کے تحت پسماندگی اور محرومیوں کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے،مستقبل پاکستان خطہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک پر خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں ہر فورم پرآواز بلند کرتے ہوئے مسائل حل کرائے گی۔ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام اور کسانوں کو درپیش مسائل حکومتی توجہ کے منتظر ہیں ان کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے اگر بے یار و مدد گار چھوڑ دیا گیا تو مسائل و پریشانیاں مزید بڑھ جائیں گی۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ نسل درنسل منتخب ہونے والے روایتی و موروثی سیاستدان خطے کی محرومیوں کے ذمہ دار ہیں ان کی جگہ اہل و دیانتدار افراد کو آگے لانا ہوگا اگر ان کا قبضہ اسی طرح برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مسائل و پریشانیاں مزید بڑھ جائیں گی۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
27-09-2024

Exit mobile version