BBC Urdu TV

وزیر اعظم شہباز شریف کا فون، اماراتی صدر نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی

وزیر اعظم شہباز شریف کا فون، اماراتی صدر نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔

وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم نے اماراتی صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یواے ای کے عوام کیلئے دعا اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے صدرمتحدہ عرب امارات کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔خیال رہے کہ وزیراعظم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کئی مسلم ممالک کے سربراہان کو فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

Exit mobile version