BBC Urdu TV

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہدکی دعوت پرسعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہدکی دعوت پرسعودی عرب پہنچ گئے۔

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملیں گے ۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم کے طیارے کو حصار میں لیتے ہوئے استقبال کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائیر اسپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ، عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب سے وزیر اعظم کل برطانیہ روانہ ہوں گے اور پھر برطانیہ میں 2 روز قیام کے بعد امریکا جائیں گے۔امریکا کے دورے کے دوران پر وزیر اعظم اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Exit mobile version