وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے مابین ٹیلی فونک رابطہ۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سری لنکن صدر نے وزیرِ اعظم سے درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک-بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔وزیرِ اعظم نے سری لنکن صدر کو T20 ورلڈ کپ کے پاک-بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیااور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔ حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کر کے پاکستانی قوم اور کرکٹ شائقین کے لیے ایک ناقابلِ فراموش اقدام اٹھایا۔
