BBC Urdu TV

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور احسن اقدام،پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور احسن اقدام،پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری

ریسکیو 1122ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے قواعد وضوابط کے تحت ٹینڈر جاری کرے گا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کے اجراء کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کاحکم
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ائیر ایمبولینس سروس کے لئے پائلٹ سٹاف کی دستیابی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت
ائیرایمبولینس میں پیرا میڈیکس ریسکیور اور جان بچانے کے لئے تمام ضروری آلات میسر ہوں گے-عثمان بزدار
ائیر ایمبولینس دور دراز علاقوں سے مریضوں کو ٹیچنگ اور سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں منتقل کرے گی-عثمان بزدار
جدید ترین ائیر ایمبولینس ہائی وے او رموٹروے پر بھی لینڈنگ اور ٹیک آف کرسکے گی-عثمان بزدار
روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی مسافروں کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے فوری طورپر ہسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے گا-عثمان بزدار
پنجاب ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پاکستان او رخطے کا پہلا صوبہ ہوگا-عثمان بزدار
الٹرا لائٹ ائیر ایمبولینس کے ذریعے دور دراز علاقوں تک ریسکیو سروس فراہم کی جاسکے گی-عثمان بزدار
86تحصلیوں میں توسیعی ریسکیو سروسز کا آغاز کیاجائے گا-عثمان بزدار
249نئی ایمبولینس گاڑیوں کی اگلے ماہ ڈلیوری شروع ہوجائے گی- وزیراعلیٰ کو بریفنگ
پنجاب میں طلبہ کے لئے ریسکیو کیڈٹ کورس (آر سی سی) شروع کرنے کا جائزہ لیا جارہاہے- وزیراعلیٰ کو بریفنگ
پنجاب کی ہر یونین کونسل میں کمیونٹی لیول ریسکیو ٹیم تشکیل دی جائے گی-وزیراعلیٰ کو بریفنگ
12رکنی کمیونٹی لیول ریسکیو ٹیم ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد دے گی-وزیراعلیٰ کو بریفنگ
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 اور متعلقہ حکام کی شرکت

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version