BBC Urdu TV

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت29 اپریل تک ملتوی

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت29 اپریل تک ملتوی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور اپنے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہادت مکمل ہے بس گاڑی پیش کر دیں، جس پر وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم گاڑی پیش کر دیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version