BBC Urdu TV

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور۔

علی امین گنڈاپور 9 مئی مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور 9 مئی مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی اور انہیں 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ علی امین گنڈا پور گاڑی سمیت احاطہ عدالت میں پہنچے اور سماعت کے بعد واپس جاتے ہوئے عدالت کے باہر موجود کارکنوں کے پاس رکے بغیر روانہ ہو گئے۔

Exit mobile version