BBC Urdu TV

وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے: عاصم سلیم

اسلام آباد:عاصلم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، عمران خان نے پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا کشمیر، فلسطین اور علاقائی امن کے بارے میں واضح موقف قابل تعریف ہے، وزیراعظم کا لوگوں کو غربت سے نکالنے کا عزم اور بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے روکنے کی وارننگ بھی قابل تعریف ہے۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1309717306344431617%7Ctwgr%5Eshare_3&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F565719&tweet_id=1309717306344431617

Exit mobile version