BBC Urdu TV

وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کردیا۔

وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کردیا۔

پیکج سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے ، 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار دیے جائیں گے۔شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کردیا۔رمضان ریلیف پیکج کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پیکج سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے ، 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے اور گزشتہ سال کے 7 ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار 3 گنا بڑھایا،اس بار رمضان پیکج کو انتہائی آسان بنایا، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑےگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا رمضان پیکج کو 20 دنوں کے اندر حتمی شکل دی گئی ہے ، اسٹیٹ بینک ، نادرا، بی آئی ایس پی اور دیگر متعلقہ اداروں نے ناممکن کو ممکن بنایا ، پہلی بار 30لاکھ ڈیجیٹل والٹس بنائے گئے ہیں،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک پہنچے گی۔

Exit mobile version