BBC Urdu TV

وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نومبرمیں گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ محصولات جمع ہوئیں، گزشتہ برس 5 ماہ کے مقابلے میں رواں برس 5 ماہ کی محصولات 37 فیصد زیادہ ہیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نومبر میں ٹیکس وصولیاں 470 ارب، گزشتہ سال کے مقابلے 35 فیصد اضافہ ہے، کورونا کے باوجود پاکستان میں معاشی سرگرمیاں عروج پر، کاروبار صحیح چل رہے ہیں۔

Exit mobile version