BBC Urdu TV

وزیراعظم شہباز شریف 24 سے 25 فروری آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 24 سے 25 فروری تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ آذربائیجان کا دوسرا دورہ ہے۔

نائب وزیرا عظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے موقع پر فریقین باہمی دلچسپی کے شعبوں پر پر بات چیت کریں گے، دورے میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کے متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔

Exit mobile version