BBC Urdu TV

وزیراعظم شہباز شریف کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فونک رابطہ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختون خواہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی محرومیوں کے خاتمہ میں وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا ، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا کا منصب سنھبالنے پر مبارکباد دی، وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا کو آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے اپنی جانب سے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ وفاق کے نمائندہ کی حیثیت سے صو بہ بشمول ضم اضلاع اور عوام کی بہتری کیلئے اپنا آئینی کردارموثر طریقے سے ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قیادت اور حکومت کی جانب سے کیئے گئے اعتماد پر پورا اترنے میں۔ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا۔

Exit mobile version